سعودی عرب نے ہندو لفظ راما سمیت 50 ناموں پر پابندی لگادی

جن ناموں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سے بیشتر غیر اسلامی ہونے کے ساتھ سعودی ثقافت سے بھی مطابقت نہیں رکھتے،حکام


ویب ڈیسک March 14, 2014
فہرست میں کچھ نام ایسے بھی شامل کئے گئے ہیں جن کا استحقاق صرف شاہی خاندان کے علاوہکسی اورکو حاصل نہیں،حکام فوٹو:فائل

سعودی حکومت نے ملک ميں ہندؤں کے نام راما سمیت 50 ناموں پر پابندی عائد کردی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ''محکمہ شہری امور'' کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں کئی ایسے نام بھی شامل ہیں جن کا استعمال سعودی عرب سمیت کئی دیگر اسلامی ممالک میں ہوتا ہے جب کہ فہرست میں کچھ نام ایسے بھی شامل کئے گئے ہیں جن کا استحقاق صرف شاہی خاندان کے علاوہ مملکت کے کسی اور شہری کو حاصل نہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں بسنے والے افراد اپنے بچوں کو راما، بن یامین، مالک، ملکہ، عبدالناصر، عبدالرسول، عبدالنبی، جبرائیل، نبی، امی اور ملاک سمیت 50 ناموں سے نہیں پکار سکیں گے، جن ناموں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سے بیشتر غیر اسلامی ہونے کے ساتھ سعودی ثقافت سے بھی مطابقت نہیں رکھتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔