کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون کا نیا سسٹم داخل منگل سے مزید بارشوں کا امکان

صوبے میں 16 سے 19 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 14, 2022
فوٹو انٹرنیٹ

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مون سون ہواوں کا نیا سلسلہ 16 اگست کوسندھ میں داخل ہوگا، جس کے بعد شہر میں منگل تا جمعرات گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن ہوا کے کم دباو میں تبدیل ہوکروہاں موجود ہے،اس کے ساتھ راجستھان (بھارت)پرموجود ہوا کا کم دباو کمزور ہوکرپھیلاوکی صورت میں موجود ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق جس کے تحت 16 سے 18 اگست کے دوران کراچی میں موسلادھار بارشوں کے سبب نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے، دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں آج درمیانی/موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، سجاول، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیا، دادو، نوشہروفیروز، جامشورو، قمبرشہداد کوٹ، لاڑکانہ اورسکھر میں بھی موسلادھاربارشوں/ اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔