یومِ آزادی کے موقع پر شوبز شخصیات کی قوم کو مبارکباد

فہد مصطفیٰ نے جشن آزادی کی مناسبت سے کرکٹ کھیلی اور پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا


ویب ڈیسک August 14, 2022
فوٹو: فائل

پاکستان میں 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر شوبز شخصیات کی جانب سے قوم کو مبارک باد پیش کی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار فہد مصطفیٰ، گلوکار علی ظفر اور اداکارہ منال خان سمیت دیگر نامور شخصیات نے پاکستان کو ملنے والی آزادی اور اس خاص دن پر قوم کیلئے نیک تنماؤں کا اظہار کیا۔

منال خان نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر آتش بازی کی تصویر شیئر کی اور جشن آزادی مبارک لکھا۔ فہد مصطفیٰ نے یوم آزادی کی مناسبت سے کراچی میں کرکٹ کھیلی اور پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

گلوکار علی ظفر یوم آزادی کے موقع پر خصوصی کنسرٹ کے لیے امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے پرفارم کرکے اپنے مداحوں پر سحر طاری کردیا اور مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جشن آزدی مبارک کہا۔

دریں اثنا دیگر معروف فلمی شخصیات کی جانب سے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔








تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں