پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا ٹریلر جاری

فلم 13 اکتوبر کو ملک سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی


ویب ڈیسک August 14, 2022
فوٹو: انٹرنیٹ

پاکستان میں بننے والی نئی فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا ٹریلر یوٹیوب کے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا جبکہ ہدایت کار نے خود بھی ویڈیو ٹویٹ کی ہے۔

اس فلم میں فواد خان ، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان سمیت دیگر نامور اداکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

سینیما گھروں میں میں یہ فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ٹریلر میں قلعہ، جنگ اور دیگر مناظر کو شامل کیا گیا ہے۔

فلمی ناقدین کا مانناہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی واپسی سے سینیما گھروں میں پاکستانی فلموں کیلیے دروازے کھلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں