کراچی سے جرائم پیشہ افراد کا سرپرست پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا
ہیڈ کانسٹیبل رانا طاہر تھانہ مومن آباد کے علاقے میں جرائم پیشہ ملزمان سے بھتہ لیتا اور ان کو سہولت فراہم کرتا تھا۔
سندھ پولیس نے شہر قائد میں جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی اور بھتہ خوری میں ملوث اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس نے کراچی کے علاقے مومن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جرائم کی سرپرستی اور بھتہ خوری کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل رانا طاہر تھانہ مومن آباد کے علاقے میں جرائم پیشہ ملزمان سے بھتہ لیتا اور ان کو سہولت فراہم کرتا تھا۔
ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا تھا کہ منظم جرائم کی سرپرستی کرنے والے ہیڈ کانسٹیبل کا مقدمہ الزام نمبر 580/2022 بجرم دفعہ 155C r/w 384 تھانہ مومن آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ملزم نے منشیات فروشوں سے رقم وصول کی، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔