
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر متحدہ قومی موؤمنٹ لندن کے کارکنوں کے خلاف کارروائی عمل میں آئی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پریس کلب کے باہر کچھ افراد مظاہرہ کررہے تھے کہ اس دوران انھوں نے اپنے پارٹی پرچم اور اپنی جماعت کے بانی کی تصاویر نکال لیں۔
ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے بانی ایم کیو ایم کی تصاویر نکالنے پر کارروائی کی اور متعدد افراد کو حراست میں لے کر آرٹلری میدان تھانے منتقل کردیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پریس کلب سے سابق رکن اسمبلی سمیت حراست میں لیے جانے والے مظاہرین کی تعداد بیس سے زائد ہے۔
پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 83/22 بجرم دفعہ 147/149/153 کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں سترہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ گرفتار بزرگ اور خواتین کو چھوڑ دیا گیا۔
A former @OfficialMqm member of Sindh Assembly Nisar Panhwar was among several arrested from outside Karachi Press Club today.
The MQM's activists had gathered there while holding party's and Pakistan's national flags and photos of the party's founder Altaf Hussain. pic.twitter.com/woKSllrWgS
- Naimat Khan (@NKMalazai) August 14, 2022
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔