بلدیہ ٹاؤن 2 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق
محمد خان کالونی کے رہائشی والدین نے بچی کوانسدادپولیو مہم کے دوران ویکسین کے قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا
بلدیہ ٹاؤن میں 2 سال کی بچی میں پولیووائرس ''پی ون'' کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے کے ایک بچے میں بھی پولیووائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد رواں سال کے ابتدائی 3ماہ میں ملک بھرمیں پولیو وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 29 ہوگئی ہے جبکہ کراچی میں رواں سال 2014 کا یہ پہلا پولیو کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔
کراچی میں پولیو وائرس کاکیس ایک ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب حکومت سندھ کی جانب سے شہرمیں تواترکے ساتھ انسداد پولیومہم جاری ہے اورمختلف ٹائونز اوریوسیز میں انسدادپولیو مہم کی ٹیموں پرحملوں کے بعد موٹرسائیکل چلانے پر پابندی لگا کر انسداد پولیو مہم چلائی جارہی ہے ،کراچی میں پولیووائرس کاحالیہ کیس بلدیہ ٹائون کے علاقے اتحادٹائون یوسی 2کی محمد خان کالونی کے رہائشی خاندان میں سامنے آیا ہے جہاں محمد سرورکی 2سالہ بیٹی پولیو وائرس کاشکارہوگئی ، بتایاجارہاہے کہ مذکورہ خاندان نے بچی کوانسدادپولیو مہم کے دوران ویکسین کے قطرے پلانے سے انکارکردیاتھا،ادھرشمالی وزیرستان میں 10 ماہ کے بچے سجاد ولد شیرمالاخان میں پولیووائرس کی تصدیق کی گئی ہے جو تحصیل میرانشاہ شمالی وزیرستان کارہائشی بتایاجارہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے ابتدائی3 ماہ میں سامنے آنے والے پولیوکے مجموعی 29 کیسز میں سے 25 کا تعلق فاٹا، 3کا تعلق خیبرپختونخوا جبکہ ایک کاتعلق کراچی سے ہے یاد رہے کہ گزشتہ برس کے ابتدائی 3 ماہ میں ملک بھر سے پولیو وائرس کے مجموعی طورپر26کیسز رپورٹ کیے گئے تھے تاہم ابتدائی 3 ماہ میں کراچی کے کسی علاقے سے پولیو وائرس کاکوئی کیس سامنے نہیں آیاتھادریں اثنا طبی ماہرین نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹائون میں پولیووائرس کا کیس سامنے آنے کے بعداس بات کا اظہار کیا ہے کہ کراچی میں پولیووائرس موجود ہے جو5 سال سے کم عمرچھوٹے بچوں پر حملہ آور ہوسکتا ہے، ادھرکراچی میں پولیو ورکز کی سیکیورٹی کامسئلہ حل نہیں ہوسکا اورچند ماہ قبل انسدادپولیومہم کے دوران ورکرز کی ہلاکت کے بعدان میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے جس کے سبب مہم موثرانداز میں نہیں چل پارہی۔