متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان

ریت کے طوفان سے ٹریفک کی روانی اور پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا


ویب ڈیسک August 15, 2022
آنے والے دنوں میں تیز ہواؤں اورطوفانی بارشوں سے نمٹنے کے لئے ایکشن پلان تیار کررہے ہیں، حکام:فوٹو:فائل

متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی مختلف ریاستوں میں ریت کے طوفان کے باعث حد نگاہ متاثر ہوئی۔

عرب میڈیا کے مطابق یواے ای کی مختلف ریاستوں میں ریت کے طوفان سے ٹریفک اور پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔ دبئی اورابوظہبی میں حد نگاہ ایک کلومیٹر سے بھی کم ہوگئی۔

یواے ای کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں لوگوں کو ڈرائیو کرتے وقت خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کے بعد متوقع تیز ہواؤں اوربارشوں سے نمٹنے کے لئے ایکشن پلان بنایا جا رہا ہے۔



حکام نے مختلف علاقوں کے لئے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے اور لوگوں کو انتہائی ضرورت کے وقت ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ یو اے ای کی جنوبی اور مشرقی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں