ٹھٹھہ میں طوفانی بارش آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہلاک

جھمپیر اور جنگ شاہی میں موسلادھار بارش رات تک جاری، بجلی کا نظام درہم برہم


Nama Nigar September 14, 2012

ٹھٹھہ اور نواح میں طوفانی بارش، بجلی کی فراہمی معطل، آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ جھمپیر، جنگ شاہی اور دیگر علاقوں میں جمعرات کی صبح سے شروع ہونیوالا بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہا۔ طوفانی بارش کی وجہ سے گلیوں محلوں اور سڑکوں میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جبکہ بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی.

بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ جھمپیر کے علاقے میں ٹھٹھہ کے صحافی آفاق احمد ہالو کا کزن محب علی ہالو آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔علاوہ ازیں میرپوربٹھورو میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں