سوناکشی سنہا ہالی ووڈ فلم ریو2 کیلیے گلوکارہ بن گئیں 

پہلی مرتبہ انیٹمیٹڈ فلم میں آواز دی اور ایک پارٹی کے گانے کے چند بول گائے ہیں،سوناکشی

اداکارہ کی جے پور کے صحرا میں فلم ’’ہولی ڈے‘‘ کی شوٹنگ ، اکشے کے ساتھ گانے کی عکس بندی کے دوران کریو نے آنکھوں میں ریت ڈال دی ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا جو ہالی ووڈ انیمیٹد فلم ''ریو ٹو'' میں ایک کردار کے لیے اپنی آواز ڈب کروائی ہے کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ انھوں نے اپنی آواز میں فلم کے لیے ایک گانا بھی ریکارڈ کروا دیا ہے اطلاعات کے مطابق وہ اس فلم میں ایک پارٹی کے دوران گانا گارہی ہیں اور ان کی آواز پر انیمیٹڈ فلم کی کردار جیول (Jewel)پر فارم کررہی ہے ۔

سوناکشی کا کہ کہنا ہے کہ مجھے فلم ''ریو2'' میں جیول کے کردار کے لیے اپنی آواز ڈب کراتے ہوئے بہت مزا آیا میرے ساتھ اداکار عمران نے بھی بلو کو اپنی آواز دی ہے ایک سین جس میں جیول(Jewel )ڈانس کرنے کے ساتھ ساتھ گانا گارہا ہوتا ہے کو عکس بند کرنے کے لیے مجھے گانے کی کچھ لائینیں گنگنانے کے لیے کہا جو میں نے بہترین طریقے سے گنگنائی ہیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے لیے انیمیٹڈ فلم میں گلوکاری کا یہ پہلا موقع تھا میں گلوکاری سے بہت محبت کرتی ہوں مگر بدقسمتی سے میں صرف ایک باتھ روم سنگر ہوں ۔ بتایا گیا ہے کہ فلم ''ریو 2 '' میں اینی ہیتھ وے اور جیسی ایسنبرگ نے اپنی آوازوں پر پرفارم کیا ہے جب کہ سوناکشی سنہا اور عمران خان نے فلم کے ہندی ورژن میں انھیں کی آوازوں والے کرداروں پر اپنی ڈبنگ کروائی ہے اطلاعات کے مطابق ''ریو 2'' کو اسی برس 11 اپریل کو انگلش کے ساتھ ساھت ہندی ، تامل اور تیلگو زبانوں میں بھی ریلیز کیا جارہا ہے ۔


ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا کی اداکار اکشے کمار کے ساتھ فلم ''ہولی ڈے'' کی شوٹنگ جے پور کے صحرا میں کی جارہی ہے گزشتہ روز دونوں پر فلم کا ایک گانا عکس بند کیا گیا اس دوران فلم کے کریو نے سوناکشی اور اکشے کی آنکھوں میں ریت ڈال دی جس سے ان کی آنکھوں میں شدید تکلیف ہوگئی مگر فوری طور پر انھیں طبی امداد دی گئی جس سے ان کا درد کم ہوگیا ۔ فلم کے ہدایتکار اے آر مرگادوس نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گانے کی عکس بندی کے دوران ایک سین میں انھیں ہوا کے باعث اڑتی ہوئی ریت میں پرفارم کرناتھا اس کے لیے فلم کے کریو جو تامل تھے کو ریت اڑانے کا کہا گیاجس پر انھوں نے ریت ان پر پھینکنا شروع کردی مگر جب انھیں روکنے کا کہا گیا تو وہ ہندی زبان سے واقفیت نہ ہونے کے باعث ہدایت کو درست طریقہ سے سمجھ نہ سکے اور انھوں نے تیزی کے ساتھ ریت اچھالنا شروع کردی جس کے نتیجہ میں دونوں اداکاروں کی انکھوں میں ریت چلی گئی انھوں نے بتایا کہ اس واقعہ کو ایک مذاق کے طور پر لیا گیا ہے کیونکہ ایسا کریو نے جان بوجھ کر نہیں کیا تھا تاہم فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے جو کل دوبارہ کی جائے گی اور ان پر باقی کا گانا عکس بند کیا جائے گا ۔

اس سلسلہ میں سوناکشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے صحرا میں کسی فلم کی عکسبندی کا یہ پہلا موقع نہیں تھا اس قبل حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''ہائی وے '' کے میں بھی صحرا میں شوٹنگ کروا چکی ہوں تاہم کسی گانے کی عکسبندی کا تجربہ پہلی مرتبہ ہوا ہے اور میں نے اس سے حقیقت میں بہت لطف لیا ہے ۔ سوناکشی کا کہنا تھا کہ تام کریو کے زبان نہ سمجھنے کے باعث ہماری آنکھوں میں تکلیف ضروری ہوئی ہے مگر سب ٹھیک ہے کیونکہ فلم کی عکس بندی کے دوران ایسے واقعات تو ہوتے ہی رہتے ہیں اور ہم نے ہی نہیں بلکہ موقع پر موجود ہر شخص نے اس سے لطف اٹھایا ہے واضح رہے کہ اکشے کمار کی اہلیہ ٹوینکل کھنہ ،ارونا بھاٹیہ اور وپل امروت لال شاہ کی مشترکہ پروڈکشن میں اکشے کمار چھٹیوں پر آئے ہوئے فوجی افسر کیپٹن ویرت بخشی اور سوناکشی سنہا ان کی محبوبہ نیشا کا کردار ادا کررہی ہیں۔ اس فلم میں ان ہیں باکسنگ کرتے ہوئے بھی دکھایا گیاہے اور اپنے بالوں کا اسٹائل خاتون باکسنگ چیمپین لیلی علی کی طرح کا بنایا ہے ۔ اداکار گووندا فلم کے ہیرو کیپٹن ویرت بخشی کے سینئر افسر جب کہ سمیت راگھوان ہیرو کے دوست کا کردار ادا کررہے ہیں ۔پریتم چکرورتی کے میوزک سے سجی فل ''ہولی ڈے'' ہری اوم ، ریلائنس انٹرٹینمنٹس اور سن شائن پکچرز کے تحت 6 جون کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔
Load Next Story