حمزہ خان کو عالمی جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست

فیصلہ کن راؤنڈ میں برطانوی کھلاڑی فنلے نے 2-11 سے کامیابی پاکر فائنل میں جگہ بنائی


Sports Reporter August 15, 2022
فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کے محمد حمزہ خان کو برطانوی کھلاڑی نے عالمی جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں مات دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انگلینڈ کے فنلے وٹنگٹن نے حمزہ خان کو عالمی جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں شکست دے کر پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

فرانس کے شہر نینسی میں جاری چیمپئین شپ کے پہلے سیمی فائنل میں فنلے نے پہلے دونوں گیمز 2-11 اور 9-11 سے جیت کر 0-2 کی برتری حاصل کی، تاہم حمزہ نے شاندا انداز میں اگلے دونوں گیمز 5-11 اور 11-13 سے اپنے نام کرکے مقابلہ 2-2 کر دیا۔

فیصلہ کن پانچویں گیم میں فنلے نے 2-11 سے کامیابی پاکر فائنل میں جگہ بنالی۔ قبل ازیں کوارٹر فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد نصیر کو سخت مقابلے کے بعد2-3 سے قابو کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں