اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید

مقتول کی شناخت 25 سالہ محمد شہام کے نام سے ہوئی ہے


ویب ڈیسک August 15, 2022
محمد شہام کی ایک تصویر، [فائل-فوٹو]

BHUBANESWAR: مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فورسز کی دہشتگردی کے نتیجے میں ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق پیر کے روز شمالی مقبوضہ بیت المقدس میں واقع کفر عقب قصبے میں اسرائیلی فورسز نے فوجی چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو اس کے اپنے گھر میں شہید کر دیا۔

مقتول 25 سالہ محمد شہام ہیں جو کہ سر میں گولی لگنے کے باعث شہید ہوئے۔



اہلخانہ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے آدھی رات کے بعد گھر کا دروازہ توڑا تو محمد شہام یہ دیکھنے کے لیے باہر نکلے کہ یہ کون ہے؟

محمد شہام کی والدہ نے بتایا کہ شہام نے کچھ نہیں کیا تھا، اسرائیلیوں نے اس کے سر میں گولی ماری اور پھر وہ اس کی لاش کو لے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں