بھارت کی آبی جارحیت دریائے راوی میں مزید 2 لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا

راوی میں اونچے بہاؤ سے گوجرانوالہ، لاہوراور ملتان ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے، پی ڈی ایم اے


ویب ڈیسک August 15, 2022
—فائل فوٹو

بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے راوی میں مزید پونے دو لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا۔

محکمہ آبپاشی کے زرائع نے بتایا کہ بھارتی اقدام سے جسر کے مقام سے پانی دریائے راوی میں داخل ہو گا، بڑے سیلابی ریلے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایاک ہ محکمہ آبپاشی سمیت فلڈ کنٹرول اداروں سمیت دیگر اداروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بھارت نے اُجھ بیراج سے 1530 پی ایس ٹی پر 1,71,797 کیوسک پانی چھوڑا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے راوی میں درمیانے سے اونچی سطح کے سیلاب کا امکان ہے، راوی میں اونچے بہاؤ سے گوجرانوالہ، لاہوراور ملتان ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل کریں، مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں