ملتان سکھر موٹروے پر بس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم 20 مسافر جاں بحق

حادثے میں جاں بحق ہونے والے 20 مسافروں میں سے 18 کا تعلق کراچی سے ہے، ریسکیو حکام

زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے بعد موٹروے کو بند کردیا گیا تھا (فوٹو ٹوئٹر)

ABBOTTABAD:
ملتان سکھر موٹروے پر سلیپر بس کے آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجے میں آگ لگ گئی، جس سے 20 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم ہوتے ہی بس کو آگ لگ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد موٹروے ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس ، ریسکیو 1122 اور افسران پہنچ جائے حادثہ پر پہنچے جب کہ آگ بجھانے والی ٹیموں نے کارروائی شروع کی۔ آئی جی خالد محمود کی ہدایت پر موٹر وے پولیس نے ایمرجنسی کرائسز سنٹر تشکیل دیدیا۔

 
Load Next Story