مارکس اسٹوئنس نے محمد حسنین کی بولنگ پراعتراض جڑ دیا
آسٹریلوی بیٹر پیسر پر چکنگ کا الزام عائد کرکے خود تنقید کا نشانہ بن گئے
TOKYO:
مارکس اسٹوئنس نے محمدحسنین کی بولنگ پراعتراض جڑدیا، آسٹریلوی بیٹر پاکستانی پیسر پر چکنگ کا الزام عائد کرکے خود تنقید کا نشانہ بن گئے۔
دی ہنڈرڈ میں سدرن بریو کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی آل رائونڈر مارکس اسٹوئنس نے اول انونسیبلز کے پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین پر غیرقانونی بولنگ کا الزام عائد کردیا، جس پر خود انھیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اتوار کو کھیلے گئے میچ میں حسنین کی گیند پر مڈ آف پر ول جیکس کا کیچ بننے کے بعد پویلین واپس لوٹتے ہوئے 32 سالہ اسٹوئنس نے غیرقانونی انداز میں بولنگ کرنے کا اشارہ کیا، جس پر انھیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،میچ ریفری ڈین کوسکر نے مقابلے کے بعد اسٹوئنس سے بات تو کی مگر انگلش کرکٹ بورڈ کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا کوئی فوری الزام عائد نہیں کیا،اس وجہ سے آل رائونڈر سزا سے بچ گئے۔
یہ دوسرا موقع ہے جب کسی آسٹریلوی کرکٹر نے حسنین کی بولنگ پر اعتراض کیا، اس سے قبل گذشتہ برس بگ بیش میں سڈنی سکسرز کے کپتان موسس ہینرکس نے پیسر کے بائونسر پر شاٹ مس ہونے کے بعد چلا کر کہا تھا کہ 'بہت عمدہ تھرو تھی دوست'، اس کے بعد لاہور میں بائیو مکینیکل ٹیسٹ میں حسنین کی بولنگ کو غیرقانونی قرار دیا گیا تھا، بعد میں پیسر نے ایکشن میں تبدیلی کی اور آئی سی سی سے کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد کرکٹ میں واپس آ گئے۔
انھوں نے دی ہنڈرڈ میں اوول کی جانب سے 3 میچز میں 3 وکٹیں 1.93 کے اکانومی ریٹ سے لی ہیں، کسی بھی مقابلے میں امپائرز نے ان کی بولنگ پر اعتراض نہیں کیا۔