ممنوعہ فنڈنگ کیس ایف آئی اے نے اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں کو طلب کرلیا

طلب کیے گئے رہنماؤں میں سابق گورنر شاہ فرمان بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک August 16, 2022
(فوٹو: فائل)

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے معاملے پر ایف آئی اے نے اسد قیصر سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو 18اگست کو طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے اہم رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیے گئے رہنماؤں میں سابق اسپیکر اسد قیصر، سابق سیکریٹری جنرل اور سابق گورنر شاہ فرمان، صوبائی فنانس سیکریٹری محمد عمران اور صوبائی ممبر فنانس محمد محسن داؤد بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔