جانی ڈیپ ہدایتکار ی کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

ڈیپ 25 سال بعد ہالی ووڈ فلم میں ہدایت کار کے طور پر کام کریں گے


ویب ڈیسک August 16, 2022
مذکورہ فلم اطالوی مصور کی زندگی پر بنائی جائے گی(فائل فوٹو)

RAWALPINDI: حال ہی میں سابق اہلیہ امبر ہرڈ سے ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتنے والے جانی ڈیپ اب ہدایتکار کے طور پر کام کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور پائریٹس آف دی کیریبیئن اسٹار جانی ڈیپ جانی25 سال بعد ہالی ووڈ فلم میں ہدایت کار کے طور پر کام کریں گے، ڈیپ اطالوی مصور مودیگلیانی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ہدایتکار کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ساتھ ہی وہ اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں جبکہ فلم میں لیجنڈ اداکار الپچینو بھی بطورِپروڈیوسر شامل ہیں۔ تاہم ڈیپ اس فلم میں خود اداکاری بھی کرتے نظر آئیں گے یا نہیں اس حوالے سے اب تک کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

یاد رہے کہ امیڈیو مودیگلیانی اطالوی مصور تھے جن کے کام کی پذیرائی ان کی وفات کے بعد ہوئی۔

ان کی زندگی میں ان کے کام کو پسند نہیں کیا گیا اور وہ خود کو کام اور مالی اعتبار سے ناکام سمجھتے تھےتاہم 1920 میں مودیگلیانی کی وفات کے بعد ان کی تخلیقات یورپ میں بےحد مقبول ہوئیں اور اب ان کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے