ایشیاکپ پاک بھارت میچ کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹس فروخت

روایتی حریف 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے


ویب ڈیسک August 16, 2022
(فوٹو: آئی سی سی) روایتی حریف 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے

کراچی: ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے ایشیاکپ کیلئے پاکستان اور بھارت ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اس سے قبل میچ کے پہلے مرحلے کے ٹکٹس محض 3 گھنٹوں میں فروخت ہوگئے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ پلاٹینم لسٹ میں شامل ٹکٹیں جلد فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی تاہم حکام کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ وہ بھی قبل از وقت فروخت ہوجائیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو ایشیاکپ سے قبل بڑا اعزاز ملنے کا اعلان ہوگیا

دوسری جانب ایشیاکپ کے دیگر میچز کے لیے ٹکٹس کی فروخت جاری ہے جبکہ سب سے کم قیمت کے ٹکٹ کی مالیت تقریبا ڈھائی ہزار درہم ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کچھ شائقینِ کرکٹ نے اپنے ٹکٹس کو اصل قیمت سے زائد پر فروخت کرنے کی بھی کوشش کی، جس پر ٹکٹنگ پلیٹ فارم نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت سختی سے ممنوع ہے اور اگر کوئی دوسرا فرد یہ ٹکٹ خریدے گا تو وہ منسوخ کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ اور نیدر لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا

 

قبل ازیں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے اعلان کیا تھا کہ ٹکٹوں کی فروخت پیر کو ہوگی تاہم کونسل نے وقت کا تعین نہیں کیا تھا جس کے باعث شائق صبح سویرے سے ویب سائٹ پر آن لائن بکنگ کا انتظار کررہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں