وزیرخزانہ کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے پربریفنگ کابینہ کا اظہار اطمینان

حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا

وزیرخزانہ کابینہ اجلاس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے:فوٹو:فائل

ISTANBUL:
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی کابینہ کو پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے متعلق بریفنگ دی۔

اسلام آباد میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کابینہ کو پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر بریفنگ دی۔ تفصیلی بریفنگ کے بعد کابینہ نے اظہار اطمینان کیا۔۔


اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بیان میں کہا تھا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر نقصان برداشت کرسکتی ہے اور نہ ہی سبسڈی دے سکتی ہے۔حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 43 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد لائٹ ڈیژل آئل کی قیمت 191.32 روپے سے بڑھا کر191.75 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
Load Next Story