ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

ڈریپ نے 40 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی


ویب ڈیسک August 16, 2022
(فوٹو : فائل)

وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری یکسر مسترد کر دی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے وزیر صحت کو 40 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی تھی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک بھی دوا کی قیمت نہیں بڑھے گی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے پر عزم ہے اور حکومت صحت کے شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں