پاک ایران ریلوے ٹریک 11 روز بعد بحال

دالبندین سیکشن پر پاک ایران ریلوے ٹریک مکمل طور پر بحال ہے


ویب ڈیسک August 16, 2022
فائل فوٹو

بلوچستان میں حالیہ سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والا پاک ایران ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق حالیہ سیلابی ریلے پاک ایران ریلوے ٹریک کو مختلف علاقوں میں بہا کر لے گئے تھے جس کو 11 دنوں کے مسلسل کوششوں کے بعد بحال کر دیا گیا۔

دالبندین سیکشن پر پاک ایران ریلوے ٹریک مکمل طور پر بحال ہے۔

دالبندین اسٹیشن سے مال بردار ٹرین تفتان بارڈر روانہ ہوگئی جبکہ یک مچھ میں کھڑی مال بردار ریل بھی دالبندین اسٹیشن پہنچ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں