عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں کم لیکن پاکستان میں بڑھ رہی ہیں سراج الحق

ملک کے تمام فیصلے آئی ایم ایف کے دباؤ پر ہو رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک August 16, 2022
فوٹو فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں کم لیکن پاکستان میں بڑھ رہی ہیں۔

سراج الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی، پی ڈی ایم حکومت بے حس ہوچکی، ملک کے تمام فیصلے آئی ایم ایف کے دباؤ پر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں اور قیمتیں اپریل کی سطح پر واپس لائی جائیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیلاب، لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بے روزگاری سے ہر پانچواں فرد ڈپریشن کا شکار ہے، ملک میں صرف دو فیصد اشرافیہ سکون میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں