سونے کی فی تولہ قیمت میں 5700روپے کا اضافہ
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1540روپے پر مستحکم رہی
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 5700روپے اور 4887روپے کا اضافہ ہوگیاہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر اضافے سے 1777 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں نمایاں اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 5700روپے اضافے کے بعد139900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 4887روپے اضافے کے ساتھ 119947 روپے کی سطح پر آگئی۔
تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1540روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1320.30روپے کی سطح پرمستحکم رہی ہے۔