پاکستان نے روس میں ہونے والاآتش بازی کا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا
بین الاقوامی مقابلہ "روسٹیک" میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 7 ممالک کی ٹیمیں شریک ہوئیں
پاکستان روس میں ہونے والا آتش بازی کا بین الاقوامی مقابلہ جیت کر چیمپئین بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آتش بازی کے بین الاقوامی مقابلے "روسٹیک" میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے 7 ممالک کی ٹیمیں شریک ہوئیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس کے شہر ماسکو میں ہونے والے آتش بازی کے ساتویں عالمی مقابلہ میں پہلی پوزیشن پاکستانی ٹیم نے اپنے نام کی۔
فیسٹیول پریس سروس کی طرف سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ عالمی سطح ہونے والے مقابلہ کی چیمپئین ٹیم پاکستان ہے، ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کا تعلق کرغستان سے ہے،سربیا مقابلہ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
تفصیلات کے مطابق 13سے 14 اگست کے درمیان ہونے والے بین الاقوامی مقابلہ کا انعقاد بریتیوسکی کیسکیڈ پارک ماسکو میں کیا گیا،آتش بازی کے مقابلوں کا انعقا 2015 سے جاری ہے، اس سال ہونے والے میلہ کا عنوان "روسی ثقافت" رکھا گیا تھا۔
فیسٹول میں پاکستان سمیت برازیل، ارجنٹائن، چائنا ،کرغستان،روس،میکسیکو،اور سربیا کی ٹیمیں شامل تھیں۔