واٹس ایپ کی ڈیلیٹ پیغامات دوبارہ حاصل کرنے کے فیچر کی آزمائش

کمپنی کی جانب سے یہ فیچر چند بِیٹا صارفین کے لیے جاری کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 16, 2022
(فوٹو: فائل)

انسٹینٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے ڈیلیٹ میسجز کے حوالے سے نیافیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کمپنی نے اینڈرائیڈ کے لیے جاری کی جانے والی واٹس ایپ بِیٹا اپ ڈیٹس میں زیرِ تکمیل ایک ایسا فیچر پیش کیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنے غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسجز دوبارہ حاصل کر سکیں گے۔

بعض اوقات صارفین کو میسج سب کے لیے ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے لیکن غلطی سے صرف اپنے لیے ڈیلیٹ کردیتے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیےمیٹا کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر کچھ بِیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو اپنا پیغام غلطی سے ڈیلیٹ کرنے کے بعد واپس حاصل کرسکتےہیں۔

فوٹو: ویب بِیٹا انفو فوٹو: ویب بِیٹا انفو

جیسا کہ اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب صارفین میسج ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کریں گے تو ایک اسنیک بار سامنے آئے گا۔ لہذا آپ چند سیکنڈوں کی مہلت پر 'اَن ڈُو' کا ٹیب استعمال کرتے ہوئے میسج واپس لا سکیں گے اور اگر سب کے لیے ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہوں گے تو ایسا کر سکیں گے۔

جیسا کہ پہلے بتایا گیا کہ یہ فیچر بِیٹا صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے اس لیے اگر آپ نے اپنی بِیٹا ایپ اپ ڈیٹ نہیں کی ہے تو اپ ڈیٹ کرلیں اور اگر اپ ڈیٹ کے باوجود یہ اسنیک بار نہ دِکھائی دے رہا ہو تو پریشان نہ ہوں چند ہفتوں میں یہ فیچر تمام صارفین کے لیے جاری کردیا جائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں