ناران میں پُل سیلابی ریلے میں بہہ گیا بالا کوٹ کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع

پُل ٹوٹنے کے باعث کئی سیاح ناران میں پھنس گئے ہیں


Numainda Express August 16, 2022
فوٹو فائل

PESHAWAR: خیبرپختونخواہ کے علاقے ناران کو دیگر علاقوں سے ملانے والا واحد پُل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق بالا کوٹ ناران کے قریب بٹل نالے میں طغیانی کے باعث پُل بہنے کے بعد علاقے کا مانسہرہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

پُل ٹوٹنے اور زمینی رابطہ منقطع ہونے سے شاہراہ کاغان کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس میں شہری اور سیاح موجود ہیں۔

وادی کاغان میں سیلابی ریلوں کے باعث ہوٹلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ ناران میں سیکڑوں سیاح محصور ہوگئے ہیں۔ جن کے ریسکیو کے لیے انتظامیہ نے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

پاکستان