پی ٹی آئی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں شہباز گل سے ملاقات

پی ٹی آئی وفد کا شہباز گل پر ہونے والے تشدد پر شدید تشویش کا اظہار

فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹرز نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل سے ملاقات کی اور تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی قیادت میں 6 رکنی وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور ڈاکٹر شہباز گِل سے ملاقات کی۔

وفد میں سینیٹر سیف اللہ نیازی،سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر عبدالقادر،سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور سینیٹر سردار گُردیپ سنگھ شامل تھے۔


مزید پڑھیں: وزیر داخلہ پنجاب کی شہباز گل پر تشدد سے متعلق عمران خان کے بیان کی تردید

وفد نے ڈاکٹر شہباز گِل سے ملاقات میں انکی خیریت دریافت کی اور شہباز گِل پر ہونے والے تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے بعد وفد واپس روانہ ہوگیا، اراکین شہباز گل سے ہونے والی ملاقات اور تشدد کے حوالے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کریں گے۔
Load Next Story