ہالینڈ کے بولرز کو اچھی بولنگ پر داد دینی پڑے گی فخر زمان

امام کے آوٹ ہونے کے بعد بابر اعظم سے پلاننگ کی کہ بس وکٹ نہیں دینی، ہالینڈ نے بہترین کرکٹ کھیلی، فخر زمان


/ August 16, 2022
فوٹو پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نیدر لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے فخر زمان نے کہا ہے کہ ہالینڈ کے بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی جس پر وہ داد کے مستحق ہیں۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ شروع میں پچ بہت مشکل تھی مگر ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنی چاہیے تھی، آغاز میں اس پچ پر گیند سیم ہورہا تھا اور رک کر بھی آرہا تھا، جس کی وجہ سے ابتدا میں بلے بازوں کو مشکل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امام کے آوٹ ہونے کے بعد بابر اعظم سے پلاننگ کی کہ بس وکٹ نہیں دینی اور کریز پر موجود رہنا ہے، جس کا ہمیں بہت زیادہ فائدہ بھی ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے دی

فخر زمان کا کہنا تھا کہ کسی وقت بھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ میچ ہاتھ سے نکل گیا ہے البتہ یہ کہنا بھی ضروری ہے کہ ہالینڈ کے باولرز کو داد دینی چاہیے کہ انہوں نے اچھی باؤلنگ کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں آخری گیند تک مقابلہ ہوتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہوتی، ہالینڈ نے بہترین کرکٹ کھیلی۔



نسیم شاہ کے بارے میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نے عمدہ باولنگ کی وہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔