امیگریشن اسکینڈل کاملزم ضمانت منسوخ ہونے پرگرفتار

ایف آئی اے سیل منتقل کردیاگیا،تفتیش درست سمت میں ہے، ڈائریکٹر ظفر اقبال

ایف آئی اے سیل منتقل کردیاگیا،تفتیش درست سمت میں ہے، ڈائریکٹر ظفر اقبال. فوٹو فائل

اسلام آباد ایئر پورٹ سے دوازبک لڑکیوں کو امیگریشن عمل سے گزرے بغیر نکوالنے کے مرکزی ملزم مصطفیٰ منیر ملک کی عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔


ایف آئی اے ذرائع نے ایکسپریس انویسٹی گیشن سیل کوبتایا کہ ملزم مصطفیٰ نے لڑکیوں کو نکلوانے کے لیے ایئرپورٹ پرخودکوحساس ایجنسی کا اہلکارظاہرکیاتھا۔ اسپیشل جج سینٹرل ارم نیازی کی جانب سے عبوری ضمانت منسوخ کرنے پر ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بابر خان کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے ملزم کوگرفتار کرکے ایف آئی اے اسلام آباد زون کے سیل منتقل کردیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے ظفراقبال اعوان نے ایکسپریس کے رابطے پرکہاکہ کیس کی تفتیش درست سمت میں جا رہی ہے۔

ملزم کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ایف آئی اے بہرام بلوچ کے خلاف مطلوبہ شواہدعدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے عدالت ملزم کی عبوری ضمانت پہلے ہی کنفرم کرچکی ہے۔\
Load Next Story