جولائی 2022 ترسیلات زر ڈھائی ارب ڈالرجون کے مقابلے 78 فیصد کم
مسلسل 26 مہینوں سے ماہانہ2 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلاتِ زر کی آمد کا تسلسل برقرار
جولائی 2022ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.5 ارب ڈالر کی رقوم موصول ہوئیں، اس طرح ترسیلات زر نے مسلسل 26 مہینوں تک 2 ارب ڈالر سے زائد کی ریکارڈ آمد کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔
نمو کے لحاظ سے جولائی 2022 ء کے دوران ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ بنیادوں پر 8.6 فیصد اور سال بسال بنیادوں پر 7.8 فیصد کمی ہوئی۔ یہ کمی بڑی حد تک جولائی میں عید کے سبب کاروباری دنوں کی کم تعداد کی عکاس ہے جو 17 رہے، جبکہ اس سے پچھلے مہینے میں کاروباری دنوں کی تعداد 22 اور جولائی 2021ء میں 18 رہی تھی۔
جولائی 2022ء میں ترسیلات زر کی آمد کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (580.6 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (456.2 ملین ڈالر)، برطانیہ (411.7 ملین ڈالر) اور امریکہ (254.3 ملین ڈالر ) شامل ہیں۔
رواں مالی سال 2022-23 کے پہلے ماہ (جولائی )کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر میں جون کے مقابلے میں 7.8 فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے تاہم گذشتہ ماہ سعودی عرب میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ ترسیلات زر پاکستان بھجوائی گئی ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک سے پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردی ہیں ۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی کی ورکرز ترسیلات ڈھائی ارب ڈالر رہیں ۔
اسماعیل اقبال سیکیورٹیز کے ریسرچ ہیڈ فہد رؤف نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں ترسیلاتِ زر کمی کی وجہ ایام کار کی تعداد میں کمی ہی قرار دی جاسکتی ہے کیوں کہ عالمی اقتصادیات کے بنیادی عوامل میں کوئی ایسا بڑا تغیر رونما نہیں ہوا جسے ترسیلاتِ زر میں کمی کا سبب ٹھہرایا جاسکے۔