حکومت نے اسٹیٹ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح میں ساڑھے 4 فیصد اضافہ کر دیا

وفاقی حکومت نے مالی سال2021-22 کیلیے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اورجنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح بڑھا کر12.40 فیصد کردی ہے


Numainda Express August 17, 2022
وفاقی حکومت نے مالی سال2021-22 کیلیے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اورجنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح بڑھا کر12.40 فیصد کردی ہے۔ فوٹو : فائل

کراچی: وفاقی حکومت نے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح میں ساڑھے 4 فیصد اضافہ کر دیا۔

وزارت خزانہ نے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2021-22 کیلیے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح بڑھا کر12.40 فیصد کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال میں 2020-21 کے لیے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح 9.70 فیصد تھی اور اس سے پہلے مالی سال 2019-20 کیلیے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح 12 فیصد تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں