جیکولین فرنینڈس کیخلاف بھتہ خوری کیس میں ملوث ہونے کا ثبوت مل گیا

بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جلد جیکولین فرنینڈس پر فرد جرم عائد کرے گی


ویب ڈیسک August 17, 2022
جیکولین فرنینڈس کو سکیش چندر کےبھتہ خور ہونے کا علم تھا،ای ڈی:فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے 215 کروڑ بھارتی روپے کے بھتہ خوری کیس میں ملوث ہونے کا ثبوت مل گیا۔

بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس 215 کروڑ بھارتی روپے کے بھتہ خوری کیس میں ملوث پائی گئی ہیں۔ ان پرجلد باضابطہ طورپر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ای ڈی کو اس بات کے شواہد مل گئے ہیں کہ جیکولین فرنینڈس نے بھتہ خوری اور فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر سے 10 کروڑ روپے مالیت کے تحائف وصول کئے۔ جیکولین فرنینڈس کویہ بھی علم تھا کہ سکیش چندرشیکھر بھتہ خور ہے۔

بھتہ خوری کیس کی اب تک کی تفتیش کے مطابق 200 کروڑ بھارتی روپے بھتہ وصول کرنے اور فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم چندر شیکھر سری لنکن نژاد بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو سپرہیرو بنانا چاہتا تھا اور اس مقصد کے لئے 500 کروڑ روپے کی فلم بنانے کوتیار تھا۔

ای ڈی جیکولین فرنینڈس سے بھتہ خوری کیس بھی پہلے بھی تفتیش کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں