نارروال میں بینک ڈکیتی کے ملزمان گرفتار 90 لاکھ روپے برآمد

ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر وین کے دو سیکیورٹی گارڈز کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا


ویب ڈیسک August 17, 2022
فوٹو: آن لائن

BERLIN: نارووال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بینک ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کرکے 90 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کرلی۔

ڈی پی او نارروال انور سعید کنگرہ کے مطابق کل دن 09:55بجے 15 پر بینک کی کیش وین سے 90 لاکھ روپے چھیننے کی کال موصول ہوئی، ڈاکو بینک کی کیش وین سے 90 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

آر پی او گوجرانولہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ٹیمیں تشکیل دینے اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی، واقع میں ملوث دو ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر وین کے دو سیکیورٹی گارڈز کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور فرار ہوگئے۔

ڈی پی او نارووال نے بتایا کہ چارج سنبھالتے ہی نارووال میں ڈکیتی کی بڑی واردات کو اپنے لیے ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا، نارووال پولیس نے سائینٹفک ٹیکنالوجی اور ماہر ٹیم کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا، پولیس نے نہایت کم وقت محض دس گھنٹوں میں مرکزی ملزمان سبطین اور راشد عرف منا کو گرفتار کیا۔

ملزمان سے لوٹی ہوئی مکمل رقم مبلغ 90لاکھ روپے برآمد کر لی گئی ہے، ملزمان کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں