نوازشریف ہوّا نہیں نہ ان سے ڈرتے ہیں اسد عمر

عمران خان اور نوازشریف انتخابی مہم چلائیں تو ہم دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے،اسد عمر


ویب ڈیسک August 17, 2022
شہباز گل سے عمران خان کے خلاف جھوٹا بیان لینا چاہتے ہیں، اسد عمر:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ نوازشریف ہوّا نہیں اور نہ ہی ان سے ڈرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف واپس آئیں تو ان کے لئے قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے۔ نواز شریف ہمارے لئے ہوّا نہیں اور نہ ہم ان سے ڈرتے ہیں۔ عمران خان اور نوازشریف انتخابی مہم چلائیں تو ہم دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھاکہ اڈیالہ جیل میں شہباز گل سے تفصیلی ملاقات ہوئی ان کے حوصلے بلند ہیں۔ شہباز گل کا ریمانڈ لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ لوگ شہباز گل سے عمران خان کے خلاف جھوٹا بیان لینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت شہباز گل کی ضمانت درخواست دی ہوئی ہے۔ ضمانت مل گئی توان کا میڈیکل کرائیں گے۔ شہباز گل کے بیان سے کچھ بھی اخذ کیا جا سکتا ہے۔ وہ محب وطن ہیں اوران سے کبھی فوج کے خلاف کوئی بات نہیں سنی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |