حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیوایم کی درخواست خارج بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی ہونگے

پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست بھی خارج کردی گئی


ویب ڈیسک August 17, 2022
حقائق کا تعین ہونے پر ہی قانونی نکات عدالت میں اٹھائے جاسکتے ہیں، سپریم کورٹ:فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیوایم کی درخواست خارج کرتے ہوئے سندھ میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی کرانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں حلقہ بندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حلقہ بندی کے خلاف ایم کیوایم کی درخواست خارج کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی کرانے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کو پہلے مناسب فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حقائق کا تعین ہونے پر ہی قانونی نکات عدالتوں میں اٹھائے جا سکتے ہیں۔ جو نکات ہائیکورٹ میں نہیں اٹھائے گئے انہیں اپیل میں براہ راست نہیں سنا جا سکتا۔

سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد کی تحریک انصاف کی درخواست بھی خارج کردی گئی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف چاہے تو یکم فروری کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے الگ درخواست دائر کر سکتی ہے۔ موجودہ کیس میں فیصلے پر عمل درآمد کا جائزہ نہیں لیا جا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں