کراچی میں بلدیاتی انتخابات وقت پر ہونا جماعت اسلامی کی فتح ہے حافظ نعیم

ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں الیکشن ملتوی کروانا چاہتی تھیں، امیر جماعت اسلامی کراچی

(فوٹو: ٹوئٹر) ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں الیکشن ملتوی کروانا چاہتی تھیں، امیر جماعت اسلامی کراچی

ISTANBUL:
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہونا جماعت اسلامی کی فتح ہے، ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں الیکشن ملتوی کروانا چاہتی تھیں۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے الیکشن کی اجازت دی، ہم چاہتے ہیں کراچی میں لوکل سطح پر انتخابات ہوں، ہم الیکشن کمیشن، پائیکورٹ سمیت ہر متعلقہ ادارے گئے مسائل اجاگر کیے تاکہ بلدیاتی انتخابات کروائے جاسکیں۔


مزید پڑھیں: حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیوایم کی درخواست خارج، بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہی ہونگے

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں مل کر الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہیں، دو ڈھائی سالوں سے مسلسل انتخابات کو تاخیر کا شکار کیا جارہا ہے مگر اب اسے ختم ہونا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی شہر پاکستان میں ریڑھ کی ھڈی کی حیثیت رکھتا ہے، بارشوں کے بعد شہر گندگی کا ڈہیر بن چکا ہے لیکن انتظامیہ سو رہی ہے۔
Load Next Story