پی پی متحدہ کے مابین پس پردہ رابطوں میں پیش رفت

گورنر سندھ،عادل صدیقی اور اویس مظفر دبئی روانہ، آصف زرداری سے ملاقات متوقع


Staff Reporter March 15, 2014
سندھ حکومت میں متحدہ کی ممکنہ شمولیت کے حوالے سے بات چیت کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان پس پردہ رابطوں میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، ایم کیو ایم کے رہنما عادل صدیقی اور پیپلزپارٹی کے رہنما اویس مظفر جمعے کی شب دبئی روانہ ہوگئے۔ انتہائی باخبر ذرائع کا کہناہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباداورعادل صدیقی کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے، جس میں سندھ کی سیاسی صورت حال، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے تعلقات اور سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کی ممکنہ شمولیت کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں میں براہ راست بات چیت کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں