عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 46 ہزار روپے اور فی 10 گرام قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 171 روپے ہوگئی
کراچی:
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کے اضافے سے 1733 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 129روپے کی کمی واقع ہوئی۔
حالیہ کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 146000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 125171روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1540روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1320.30 روپے کی سطح پرمستحکم رہی ہے۔