وزیراعظم کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز کے گھر آمد
وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاک فوج کے افسران و جوانوں نے اس وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم اپنے شہدا کی ان قربانیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے لیے فاتحہ ادا کی اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات بھی کی۔ خیال رہے کہ وزیرِ اعظم اس سے پہلے 14 اگست کو میجر طلحہ منان شہید کے گھر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کیلئے بھی گئے تھے۔