اسقاط حمل سے انکار پر شوہر نے بیوی کو آگ لگا دی
مہنگائی کے باعث شوہر اولاد نہیں چاہتا تھا
ISLAMABAD:
لبنان میں سفاک شوہر نے اپنی 5 ماہ کی حاملہ بیوی کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ پٹرول چھڑک کر آگ بھی لگادی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے دارالحکومت میں 21 سالہ ہانا محمد کو بری طرح جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال لایا گیا جب کہ وہ 5 ماہ کی حاملہ بھی ہے۔
ہانا کا جسم ستر فیصد تک جل گیا اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نوجوان لڑکی کی زندگی بچانے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہی ہے تاہم مریضہ کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔
پولیس کو دیئے گئے بیان میں ہانا نے بتایا کہ اس کی یہ حالت اس کے شوہر نے کی ہے جو فی الحال بچہ پیدا کرنے میں حق نہیں ہے اور اسقاط حمل کے لیے زور ڈال رہا ہے۔
ہانا نے پولیس کو مزید بتایا کہ میرے انکار پر شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور زبردستی اسقاط حمل کرانے کی کوشش کی۔ میری مزاحمت میں اس نے مجھے آگ لگادی۔
پولیس نے درندہ صفت شوہر کو حراست میں لے لیا۔ شوہر کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں بچے پالنا آسان نہیں رہا۔ بیروزگار ہوں اور مالی وسائل ختم ہوچکے ہیں۔