فیصل آباد میں میڈیکل کی طالبہ پر تشدد انسانی حقوق کمیٹی کی چیئرپرسن نے آئی جی سے جواب طلب کرلیا

فیصل آباد میں شادی سے انکار پر بااثر افراد کے اہل خانہ نے میڈیکل کی طالبہ کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا

فوٹو اسکرین گریپ

WASHINGTON:
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے فیصل آباد میں میڈیکل طالبہ کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور سی پی او فیصل آباد سے جواب طلب کرلیا۔

فیصل آباد میں بااثر گھرانے نے شادی سے انکار پر میڈیکل کی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اُس کے بال و بھنوئیں مونڈیں، پھر اُس سے جوتے کو زبان سے چٹوایا تھا۔

میڈیکل کی طالبہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایکشن لیا اور واقعے میں ملوث خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق سی پی او فیصل آباد نے اس کیس کی تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تعینات کی ہے۔ اس افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو کڑی سزا دلوائی جائیگی۔

چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کا فیصل آباد میں میڈیکل طالبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے سی پی او فیصل آباد اور آئی جی پنجاب کو خطوط ارسال کردیے۔
Load Next Story