
موصولہ اطلاعات کے مطابق فرانس کے شہر نینسی میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں پول سی کے میچ میں پاکستان کے حمزہ خان،نور زمان اور اشعب عرفان نےاپنے حریفوں کو کسی مشکل کے بغیر0-3 کے یکساں اسکور سے شکست دی۔
پاکستان کا اگلا میچ جمعرات کو ہالینڈ اور بعد ازاں ہانگ کانگ سےہوگا۔
عالمی جونیئر ٹیم چیمپئن شپ میں شریک23 ممالک کی ٹیموں کو 6پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اپنے اعزاز کا دفاع کرنےوالی مصری ٹیم ٹاپ سیڈ ہے۔انگلینڈ سیڈ 2،پاکستان سیڈ 3،ملائیشیا سیڈ 4، میزبان فرانس سیڈ 5اور بھارت سیڈ 6ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔