فیصل آباد میڈیکل کی طالبہ پر انسانیت سوز تشدد کے الزام میں تاجر سمیت 6 افراد گرفتار

یونیورسٹی کی طالبہ کی تذلیل اور تشدد کی فوٹیج کے بعد ٹوئٹر پر ہنگامہ برپا ہوگیا تھا


ویب ڈیسک August 17, 2022
فوٹو ٹویٹر

کراچی: پولیس نے میڈیکل کی ایک طالبہ کو مبینہ طور پر اغوا، تشدد اور جنسی زیادتی میں ملوث ایک بااثر تاجر سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔

طالبہ پر حملہ اور اسے تذلیل کرنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے پنجاب کی بااثر سیاسی شخصیت کے دوست کو ان کے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

فوٹیج میں دل دہلا دینے والے مناظر ہیں جس میں پنجاب میں ٹیکسٹائل کی کاروباری شخصیت شیخ دانش علی اور متاثرہ طالبہ کی ہم جماعت ماہم کو خدیجہ محمود کو نہ صرف بے رحمی سے پیٹتے ہوئے بلکہ اس سے زبانی بدسلوکی کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/etribune/status/1559878195700277248?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1559878195700277248%7Ctwgr%5Ec6b7a92b93ffe5bc13b6a107b59db7bfb6b9e8e2%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Ftribune.com.pk%2Fstory%2F2371642%2F1

شیخ دانش علی کے ساتھ اس کی بیٹی عنا علی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا جو یونیورسٹی میں مبینہ متاثرہ کی ہم جماعت تھی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق بی ڈی ایس کی فائنل ایئر کی طالبہ خدیجہ ملزمہ عنا کی دوست تھی اور اکثر ان کے گھر جاتی تھی۔ دانش شیخ خدیجہ کے لیے جذبات پیدا کرنے لگا اور اپنی بیٹی سے کہا کہ وہ اسے شادی کی پیشکش بھیجے تاہم خدیجہ نے دانش شیخ کی تجویز کو مسترد کر دیا جس کے بعد عنا نے خدیجہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس کے بعد خدیجہ نے دانش اور اس کے خاندان سے تمام رابطہ منقطع کر دیا۔



پولیس کے مطابق 9 اگست کو دانش اور اس کی بیٹی سمیت دیگر مردوں کا ایک گروپ خدیجہ کے گھر میں گھس گیا اور اسے اور اس کے بھائی کو اغوا کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق انہوں نے خدیجہ کا آئی فون 13 پرو میکس، سونے کی چوڑیاں اور 5 لاکھ روپے سمیت قیمتی سامان بھی چوری کیا۔



پولیس کے مطابق فیصل آباد کے انتہائی مہنگے علاقے میں واقع اپنی عالیشان رہائش گاہ پر لے جا کر ملزمان نے خدیجہ کو اس کے بھائی کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ دانش اور اس کی بیٹی نے گھر کے دیگر افراد کے ساتھ مل کر خدیجہ کے بال کاٹ دیے اور اسے اپنے جوتے بھی چاٹنے پر مجبور کیا جب کہ اس بدسلوکی اور تذلیل کی اس انتہائی شکل کو ایک ویڈیو میں ریکارڈ کیا گیا جسے بعد میں خود مجرموں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

خدیجہ نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ اسے دانش پر جنسی فعل کرنے پر مجبور کیا گیا جسے اس نے ریکارڈ بھی کیا۔

سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ روز مرکزی ملزم دانش علی کو 6 دیگر ملزمان کے ساتھ گرفتار کیا جنہوں نے خاتون پر تشدد کیا تھا۔

سی پی او فیصل آباد کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ جیسے ہی یہ فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی نیٹیزین نے متاثرہ کے ساتھ ہونے والی انتہائی ذلت پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسرے لوگ اس بات کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ اس واقعے کے اصل مجرموں میں سے ایک کی گرفتاری ابھی باقی ہے۔



دانش کی بیٹی عنا کی مبینہ تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آ رہی ہیں جس میں اس نے مہنگے برانڈ کے جوتے پہن رکھے ہیں جنہیں شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں متاثرہ کو چاٹنے کو کہا گیا تھا۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔