آئی سی سی رینکنگ بابراعظم کی ٹی 20 اور ون ڈے میں پہلی پوزیشن برقرار

ٹی20 بیٹرز میں محمد رضوان کا تیسرا نمبر، جبکہ ون ڈے رینکنگ میں شاہین آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد 5ویں نمبر پر آگئے


ویب ڈیسک August 17, 2022
(فوٹو: فائل)

LYON: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نےایک روزہ اور ٹی 20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔بابر اعظم کی ٹی 20 اور ون ڈے میں پہلی پوزیشن پر برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹی 20 بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا دوسرا جبکہ پاکستان کے محمد رضوان کا تیسرا نمبر ہے۔

ٹی20 باؤلرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے، جنوبی افریقا کے تبریزشمسی دوسرے اور انگلینڈ کے عادل راشد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ایک روزہ فارمیٹ کی رینکنگ میں پاکستانی اوپننگ بیٹرامام الحق دوسری اور جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈوسین تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

ون ڈے بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا جبکہ بھارت کے جسپریت بمرا کا دوسرا اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے نمبر پر آگئے۔

ون ڈے رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے۔

ون ڈے آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔