جعلی ڈگری این اے 108 منڈی بہاؤ الدین سے آزاد رکن اعجاز احمد نا اہل قرار

الیکشن ٹریبونل لاہورکے جسٹس ریٹائرڈ کاظم ملک نے جعلی ڈگری سے متعلق دائر الیکشن پٹیشن کی سماعت کی


APP March 15, 2014
الیکشن ٹریبونل لاہورکے جسٹس ریٹائرڈ کاظم ملک نے جعلی ڈگری سے متعلق دائر الیکشن پٹیشن کی سماعت کی. فوٹو: فائل

KARACHI: الیکشن ٹریبونل لاہور نے جعلی ڈگری کیس میں منڈی بہائوالدین کے حلقہ این اے 108 سے رکن قومی اسمبلی اعجاز احمد کونااہل قرار دے دیا۔

الیکشن ٹریبونل لاہورکے جسٹس ریٹائرڈ کاظم ملک نے جعلی ڈگری سے متعلق دائر الیکشن پٹیشن کی سماعت کی۔ این اے 108 سے ن لیگ کے ناکام امیدوارممتاز احمد تارڑ نے موقف اختیارکررکھا تھا کہ اعجازاحمد نے فلپائن سے گریجوایشن کی جعلی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور اس ڈگری کو ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بھی تصدیق نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں