بتایا جائے سعودی عرب سے ڈیڑھ ارب ڈالر کس مد میں لیے خورشید شاہ

وزیراعظم نے اپنی ذاتی ضمانت پر سعودی حکومت سے 1.5بلین ڈالر حاصل کئے ہیں،اپوزیشن لیڈر


وزیراعظم نے اپنی ذاتی ضمانت پر سعودی حکومت سے 1.5بلین ڈالر حاصل کئے ہیں،اپوزیشن لیڈر۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے کہا ہے کہ یہ سننے میں آرہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنی ذاتی ضمانت پر سعودی حکومت سے 1.5بلین ڈالر حاصل کئے ہیں یہ بتایاجائے کہ یہ رقم کس مد میں حاصل کی گئی ہے۔

کیایہ قرض ہے یا امداد۔ اگر قرض ہے تو اس کی شرائط قوم کو کیوں بتائی نہیں جارہیں۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے مذاکرات کرنے والے طالبان کا فیصلہ کون کرے گا،بیورو کریٹس کمیٹی یا حکومت خود کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طالبان مذاکرات کے حوالے سے نواز شریف مجھ سے بات نہیں کریں گے تو میں بھی نہیں کروں گا لیکن روپے کو استحکام دینے کے لئے جو ڈیڑھ ارب ڈالر لئے ہیں وہ معاملہ وزیر اعظم قوم کے سامنے لائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں