ترکیہ کا اسرائیل سےسفارتی تعلقات مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

امریکا نے ترکیہ اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کا خیر مقدم کیا ہے

اسرائیل نے ترکیہ سے تعلقات کی بحالی کو بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا:فوٹو:فائل

ترکیہ نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات مکمل طورپر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ اوراسرائیل نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک جلد اپنے سفیر ایک دوسرے کے ملک میں تعینات کریں گے۔


چار سال قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے 60 فلسطینوں کی شہادت کے بعد ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیرواپس بلا لیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں اسرائیلی سفیر کو بھی وطن واپس بلا لیا گیا تھا۔

سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد اسرائیلی صدر مارچ میں ترکیہ کا دورہ کریں گے۔ امریکا نے ترکیہ اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم یائیر لپید نے اسے سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے علاقائی استحکام اور اسرائیلی شہریوں اور معیشت کیلئے ایک بڑی خبر قرار دیا۔
Load Next Story