کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری سڑکوں پر پانی جمع

خلیج بنگال سے آنے والے سسٹم کی شدت تاحال برقرار ہے، میٹرولوجسٹ سردار سرفراز


ویب ڈیسک August 18, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) خلیج بنگال سے آنے والے سسٹم کی شدت تاحال برقرار ہے، میٹرولوجسٹ سردار سرفراز

شہر قائد کے مخلتف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، خلیج بنگال سے آنے والے مون سون کے پانچویں شدید اسپیل بدھ کو غیرمعولی بارشوں کا سبب بن گیا جس کے باعث متعدد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے آنے والے پانچویں مون سون سسٹم کی شدت برقرار ہے، سسٹم کا کچھ حصہ راجستھان اور اس کا مرکز مشرقی سندھ پر موجود ہے جس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سسٹم کا پھیلاؤ وسطی سندھ اور بلوچستان تک پھیلا ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعداوشمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 101 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، قائد آباد37،گڈاپ ٹاون 29.2،صدر 29،سعدی ٹاون 25.8،یونیورسٹی روڈ 21.2،جناح ٹرمینل 18.4ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق مون سون ہواوں کا کم دباو مشرقی سندھ اور ملحقہ مغربی راجستھان بھارت پر موجود ہے، کراچی میں وسیع پیمانے پر گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش کا امکان ہے،کچھ مقامات پر اس دوران موسلادھار بارشیں بھی متوقع ہیں۔

بلوچستان میں 18 سے 20 اگست کے دوران شدید بارشوں کے سبب دادو،قمبرشہدادکوٹ،جامشورو میں تیز سیلابی ریلے کے خدشات ہیں، آج(جمعرات) کو موسلادھار بارشوں کی وجہ سے کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، میرپورخاص سمیت دیگر اضلاع کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران ڈرائیونگ میں احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |