سانحہ کراچی حیدرآباد کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کا یوم سوگ

نون لیگ و دیگر سیاسی کارکنوں نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، گھروں پر سیاہ پرچم لہرائے


Numainda Express September 14, 2012
نون لیگ و دیگر سیاسی کارکنوں نے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، گھروں پر سیاہ پرچم لہرائے

سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے شہداء کی یاد میں سیاسی، سماجی ومذہبی جماعتوںنے یوم سوگ منایا۔

جبکہ جاں بحق افراد کے ایصال کیلیے مختلف مقامات پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی اور تعزیتی اجلاس منعقد کیے گئے اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے کارکنان کے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور گھروں پر سیاہ پرچم لہرا ئے، انہوں نے سانحہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت کیلیے دعا کی۔ تحریک انصاف کی جانب سے سانحہ کراچی میں ہلاک شدگان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

مسلم لیگ ف کے رہنما نواب راشد علی خان نے سانحہ کراچی کے شہداء کیلیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ دارالعلوم احسن البرکات ٹرسٹ کے مہتمم مفتی احمد میاں برکاتی کی ہدایت پر سانحہ کراچی کے شہدا کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی۔

انجمن محبان مدینہ ،جعفریہ الائنس ، واپڈا ہائڈرو لیبر یونین، پاکستان ورکرز فیڈریشن، آل سندھ ٹریڈ یونینز آرگنائزیشن ، حیدرآباد صراف اینڈ جیولرز گروپ ،کمیونسٹ پارٹی کے رہنمائوں نے سانحہ بلدیہ ٹائون کراچی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ورثا کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی کے اجتماعات ہوئے اور ان کے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں