حکمرانوں نے نوٹ بینک کے لئے ووٹ بینک قربان کردیا شیخ رشید

چین کی رضامندی کے بغیر سی پیک اتھارٹی ختم کرنا سامراجی ایجنڈا ہے، شیخ رشید


ویب ڈیسک August 18, 2022
مرکز اور صوبے کی پولیس کو آمنے سامنے کھڑا کردیا گیا،شیخ رشید:فوٹو:فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے نوٹ بینک کے لئے ووٹ بینک قربان کردیا۔

شیخ رشید نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ غریب مہنگائی میں جل رہا ہے اور حکمران نیرو بانسری بجا رہا ہے۔ حکمرانوں نے نوٹ بنک بچانے کے لیے ووٹ بنک کو قربان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی طے نہیں پا سکی۔ افغانستان میں بھی رجیم چینج شروع ہو گیا ہے جس سے پاکستان بھی متاثر ہو گا۔برطانیہ سے بےدخلی کا معاہدہ ہمارے لیے منفی جائے گا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ چین کی رضامندی کے بغیر سی پیک اتھارٹی ختم کرنا سامراجی ایجنڈا ہے۔ چین کے خلاف اسی کام کے لئے ان کو لایا گیا ہے۔ عمران خان 8 حلقوں میں اہل ہے اور فیصل آباد میں نااہل ہے یہ کیسا قانون ہے۔ تیس اگست کو غریب پر 10 روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی۔مرکز اورصوبے کی پولیس کو آمنے سامنے کھڑا کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں